پاکستان

پنجاب میں موسمِ سرما کے لئے اسکولوں کے اوقات تبدیل

 محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کے پیشِِ نظر اسکولوں کے اوقات تبدیل کردیئے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 16 اکتوبر سے سنگل شفٹ اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ صبح 8.30 سے دوپہر 1.30 تک کھلے رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کے تحت جمعے کو اسکول صبح 8.30 سے دوپہر 12.15 تک کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب  ڈبل شفٹ والے اسکول پیر تا جمعرات اور ہفتہ دوپہر 1.00 سے 4.30 تک جب کہ جمعے کو دوپہر 2 بجے سے سہ پہر 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  میں بتایا گیا ہے کہ نئے اوقات اگلے سال 31 مارچ تک نافذ رہیں گے۔

Back to top button