پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شہباز شریف نیب آفس میں خفیہ ملاقاتیں کس لیے کر رہے ہیں؟مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کھوج کی خبر کی حرف بہ حرف تصدیق کر دی

شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دبا کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں

معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کھوج کی خبر کی حرف بہ حرف تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کو معلوم ہے کہ شہبازشریف نیب تحویل میں ہیں، لیکن نیب تحویل میں وہ بڑی خفیہ ملاقاتیں کررہے ہیں۔ نیب کو شہبازشریف کی کرپشن کا ایک اور ریفرنس موصول ہوا ہے۔ نیب انکوائری میں رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے 10 سالہ ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا ہے۔ معائنے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔ رمضان شوگر ملز اور العربیہ شوگر ملز کے کم آمدنی والے ملازمین کے ناموں پر بھی بینامی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں۔ جن کے ذریعے سے 22 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف سے 18 سوال پوچھے تھے لیکن انہوں نے جواب نہیں دیا۔ آج کل تو شہبازشریف نیب کی تحویل میں مکمل فارغ ہیں۔ اس لیے 3 سوالوں کے جواب دے دیں کہ کیا آپ مسرور انور اور شعیب قمر کو نہیں جانتے؟ یہ دونوں نیب کی حراست میں ہیں۔ 25 ہزار روپے کے ملازم ہیں، جبکہ ان کے اکانٹس سے اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ اسی طرح آپ خادم اعلی تھے تو آپ کو ہر چیز کا علم ہوتا تھا لیکن کیا کاروبار کا علم نہیں تھا؟ آپ کے پاس کوئی ذرائع آمدن نہیں لیکن آپ نے لندن کے4 فلیٹس کیسے لیے؟ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نیب تحویل میں آج کل بڑی خفیہ ملاقاتیں کر رہے ہیں، شہبازشریف کے کاروبار کا ابھی فرانزک ہونا ہے، وہ ذہنی دبا کا شکار ہیں، اور عدالت میں ڈرامے بازی کرتے ہیں۔

Back to top button