پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مریم نواز کو مقبول لیڈر بنانے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟اپوزیشن اتحاد کے جلسہ سے پہلے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

عمران خان مانیں یا نہ مانیں لیکن وہ مریم نواز کے محسن بن چکے ہیں اور انہوں نے مریم نواز کو ایک قد آور لیڈر بنا دیا ہے

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ملک کا مقبول لیڈر بنانے میں کس نے اہم کردار ادا اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق عمران خان مانیں یا نہ مانیں لیکن وہ مریم نواز کے محسن بن چکے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو ایک قد آور لیڈر بنا دیا ہے اور نون میں سے شین نکالنے کی سب کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ عمران خان کی حکومت نے پہلے پہل یہ کریڈٹ لینے کی کوشش کی کہ نواز شریف کی تقریر ٹی وی چینلز پر دکھانے کی اجازت دے کر بہت وسیع القلبی کا مظاہرہ کیا، بعد میں نواز شریف پر پابندی لگا دی گئی۔ ایسی ہی پابندی گزشتہ سال آصف علی زرداری کے انٹرویو پر لگائی گئی تھی۔ نواز شریف کی تقاریر پر پابندی اور اپوزیشن کا راستہ کنٹینروں سے روکنے کی کوشش دراصل حکومت کی کمزوری کا اعتراف ہے۔

Back to top button