پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف کا پارٹی کارکنان کے نام اہم پیغام سامنے آگیا‘ عمران خان کے دھرنے کی یاد تازہ کر دیں‘ ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی

کارکنان کو روکنے، ہراساں کرنے یا پکڑنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات کو ماننے سے انکار کرے

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس کو چاہیے کہ (ن)لیگ اور پی ڈی ایم کے کارکنان کی گرفتاری کے عمران خان کے غیر قانونی احکامات پر عمل نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پولیس پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پی ڈی ایم کے کارکنان کو روکنے، ہراساں کرنے یا پکڑنے کے عمران نیازی کے غیر قانونی اور غیر آئینی احکامات کو ماننے سے انکار کرے۔ انہوں نے لکھا کہ پولیس ان کے ورکرز کو گجرانوالہ پہنچنے سے روکنے کے اقدامات نہ کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے احکامات ماننے سے انکار کر دے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی طلبی کے معاملے پر لندن کے دو اخبارات میں اشتہار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے 7 اکتوبر کے آرڈر میں نجی دو روزناماں میں اشتہار شائع کرانے کا حکم دیا تھا۔ وفاق کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف برطانیہ میں ہیں، لہذا ان کی طلبی کے لیے برطانوی اخبارات میں بھی اشتہار دیے جائیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نواز شریف کی طلبی کے لیے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں بھی اشتہار شائع کرانے کی اجازت دی جائے۔ خیال رہے کہ عدالتی حکم پر وفاقی حکومت نے نواز شریف کی طلبی کے لیے اشتہار دینے کے لیے رقم بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی تھی۔

Back to top button