پاکستان

ملزم عابد ملہی کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لئے تعریفی اسناد

 ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے موٹر وے کیس کے مرکزی ملزم عابد ملہی کو گرفتارکرنے والی پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق عابد ملہی کی گرفتاری پر تعریفی اسناد حاصل کرنے والوں میں انچارج سی آئی اے سول لائنز جاوید حسین اورانچارج سی آر او حسین فاروق شامل ہیں۔اس کے علاوہ سب انسپکٹر امانت علی، منیر احمد، اسسٹنٹ سب انسپکٹر خلیل، ایس آئی نصیر احمد، کانسٹیبل یاسین اور شہباز نے بھی تعریفی اسناد حاصل کیں۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی شہزادہ سلطان کا کہنا تھا کہ پولیس ٹیم کی انتھک محنت قابل ستائش ہے۔

Back to top button