پاکستان

کون کون سے ادارے پرائیویٹ ہوں گے؟حکومت نے فہرست پیش کر دی

 نجکاری کی فہرست میں شامل 19 اداروں کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی۔

سینیٹ میں پیش کی گئی نجکاری فہرست میں نیو یارک میں پی آئی اے کی ملکیت ہوٹل روز ویلٹ بھی شامل ہے۔فہرست کے مطابق بلوکی پاورپلانٹ، حویلی بہادرشاہ پلانٹ، ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، سروسز انٹرنیشل ہوٹل، جناح کنونشن سینٹر اور ماڑی پیٹرولیم کو بھی نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پاکستان اسٹیل ملز، پاکستان انجینئرنگ کمپنی، سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ، ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، گدو پاور پلانٹ، نندی پور پاور پلانٹ اور اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کو بھی نجکاری کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

Back to top button