پاکستان

خرم دستگیر گوجرانوالہ جلسے میں پہنچنے کی بجائے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر رفو چکر ہو گئے

راستوں سے رکاوٹیں نہ ہٹائیں تو توہین عدالت کا کیس کریں گے، عمران خان آپ کے جانے کا وقت آگیاہے

مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر گوجرانوالہ میں ہونے والے ن لیگ کے جلسے میں پہنچنے کی بجائے موٹر سائیکل پر بیٹھ بند راستے کھلوانے کیلئے سیشن کورٹ جا پہنچے۔

خرم دستگیر راستوں کی بندش کے باعث موٹر سائیکل پر سیشن کورٹ پہنچے اور درخواست جمع کرائی۔ ن لیگ کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کنٹینر لگا کر کارکنوں کو روکا جا رہا ہے۔ خرم دستگیر نے بتایا کہ ایڈیشنل سیشن جج ارشد محمود کی عدالت میں رٹ پٹیشن دائر کی ہے ، درخواست سابق صدر بار مرزا نور زمان کی طرف سے دائر کی گئی، رٹ پٹیشن میں راستے کھولنے کی استدعا کی گئی ہے، راستے بند کرنا عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ن لیگ کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا ہے کہ راستوں سے رکاوٹیں نہ ہٹائیں تو توہین عدالت کا کیس کریں گے، عمران خان آپ کے جانے کا وقت آگیاہے۔

Back to top button