پاکستان

گوجرانوالہ جلسہ کے بعد پی ڈی ایم کراچی میں پاور شو کیلئے تیار، تیاریاں مکمل، ٹریفک پلان جاری

باغ جناح میں تین اسٹیج‘مرکزی اسٹیج 8060 فٹ کا جبکہ برابر میں دو مزید 4050 فٹ کے دو اسٹیج تیار کیے گئے ہیں

کراچی کے باغ جناح میں 18 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جلسے گاہ کے قریب گاڑیوں کو لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 18اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے پاور شو کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ باغ جناح میں تین اسٹیج بنائے جا رہے ہیں۔ مرکزی اسٹیج 8060 فٹ کا ہے جو مرکزی رہنماں کیلئے تیار کیا گیاہے جبکہ برابر میں دو مزید 4050 فٹ کے دو اسٹیج تیار کیے گئے ہیں جس پر دیگر رہنما بیٹھیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق ابھی تک جلسہ گاہ میں 50 ہزار کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے، اسٹیج کے اطراف کنٹینرز لگا کر سیکیورٹی دیوار بنائی گئی ہے۔ اسٹیج کے سامنے خاردار تار لگائی گئی ہے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس نے ٹریفک کے روٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ جمشید روڈ اور تین ہٹی سینمائش کی جانب عام شہریوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو نورانی سگنل سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری گرومندر سے سولجر بازار، جمشید روڈ سے جیل فلائی اوور، نیو ٹان اور طارق روڈ کا راستہ اختیار کر سکیں گے۔ کراچی جیل چورنگی سے جمشید روڈ آنے والی ٹریفک کو سولجر بازار بزنس ریکارڈر روڈ کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ ناظم آباد اور تین ہٹی سے آنے والے ہیوی ٹریفک کو گرومندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، چھوٹی گاڑیاں جاسکیں گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق حیدآباد سے آنے والے شرکا براستہ واٹر پمپ اور لیاقت آباد سے جلسہ گاہ تک آسکیں گے۔ ضلع وسطی سے آنے والے شرکا گرومندر سے نشتر پارک یا طائی کراٹے گرانڈ میں گاڑیاں پارک کرکے جلسہ گاہ جا سکیں گے۔

ضلع غربی سے آنے والے شرکا براستہ پاک کالونی، گارڈن چوک، صدر دواخانہ سے ہوتے ہوئیجلسہ گاہ جاسکیں گے۔ ضلع جنوبی اور کورنگی سے آئے شرکا براستہ شارع فیصل، شارع قائدین، خداداد کالونی انڈر پاس سے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ ٹھٹہ اور ضلع ملیر و شرقی کے شرکا پی پی چورنگی سے ریزیڈنٹ انجینیئر کے دفتر کے نزدیک گاڑیاں پارک کرکے جلسہ کے مقام پر جا سکیں گے۔ گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے ٹریفک پولیس نے جگہیں مختص کیں ہیں۔ جلسے کے شرکا گاڑیاں نشتر پارک، طائی کراٹے گرانڈ اور شارع قائدین انڈر پاس میں کھڑی کرسکیں گے۔ کوریڈرو تھری پر قائم ریزیڈنٹ انجینئر مزار قائد پر بھی پارکنگ کی جاسکے گی۔

Back to top button