پاکستان

اپر کوہستان سے 2 ہزار سال پرانے تاریخی نقوش کو محفوظ کر لیا گیا

تاریخی آثار سے واضح ہوتا ہے کہ چین سے وسطی ایشیا تک ہمارے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں

محکمہ آثار قدیمہ خیبرپختونخوا نے واپڈا کے تعاون سے اپرکوہستان میں 2 ہزار سال پرانے تاریخی نقوش کو محفوظ کر لیا ہے، شٹیال میں پرانے زمانے کی لکھائی ہے۔

ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اپر کوہستان میں 2 ہزار سال پرانے تاریخی نقوش محفوظ کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ علاقہ شیٹال میں پرانے زمانے کی لکھائی، انسانوں اور جانوروں کی شکلیں پتھروں پر کندہ ہیں جہنیں واپڈا کے تعاون سے محفوظ کرلیاگیا ہے۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ قدیم نقوش داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی حدود میں ہیں، تاریخی آثار سے واضح ہوتا ہے کہ چین سے وسطی ایشیا تک ہمارے تعلقات ہزاروں سال پرانے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نقوش کوسیاحوں اور آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ کیا گیا ہے۔

Back to top button