پاکستان

عمران حکومت کی ایک اور ناکامی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں حیران کن کمی

جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 اعشاریہ 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی

عمران حکومت کی ایک اور ناکامی سامنے آگئی ہے، ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے حوالے سے ماہانہ اعداو شمار جاری کیے جس میں حیران کن کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداو شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6 اعشاریہ 78 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تاہم گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں رواں سال اگست میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ایک اعشاریہ 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3 اعشاریہ 66 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

Back to top button