پاکستان

وفاقی حکومت نے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے کا نیا پلان بنا لیا

پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشاورتی فرمز کیلئے اشتہارات جاری‘ جزیرے پر ماسٹرپلاننگ کیلئے بھی تجاویز طلب

وفاقی حکومت نے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگانے کا نیا پلان بنا لیا‘ وفاقی حکومت نے بنڈل جزیرے کے 8 ہزار ایکڑ پر ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت بحری امور کے مطابق بنڈل آئی لینڈ پرترقیاتی منصوبوں کیلئے مقامی اوربین الاقوامی فرمز کو دعوت دی گئی ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے مشاورتی فرمز کیلئے اشتہارات جاری کردیے ہیں جب کہ جزیرے پر ماسٹرپلاننگ، انجینئرنگ، مالیاتی امور کی جانچ کیلئے فرمز سے تجاویز بھی طلب کی گئی ہیں۔ وزارت بحری امور کے مطابق بااعتماد فرمز معاشی اور مارکیٹنگ اسٹڈی کیلئے 15دن میں درخواستیں دیں۔

Back to top button