پاکستان

پنجاب کے 8 اضلاع میں بم ڈسپوزل گاڑیوں کی تقسیم

حکومت پنجاب نے نئی بم ڈسپوزل گاڑیاں صوبہ کے 8 اضلاع کے حوالے کر دی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب  عثمان بزدار نے حوالگی سے قبل نئی بم ڈسپوزل گاڑیوں کا معائنہ کیا جو کہ بم ڈسپوزل سوٹ، مائن ڈیٹیکٹرز، ڈسرپٹرز اور دیگر جدید آلات سے لیس ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ گاڑیوں سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب کے ہرضلع کو بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں دیں گے۔ انہوں نے سول ڈیفنس پنجاب کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کو اس موقع پر بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بم ڈسپوزل رسپانس گاڑیاں ہیں، نئی گاڑیوں کی حوالگی کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ کا دائرہ کار 20 اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Back to top button