پاکستان

حکومت مافیا کے سامنے بےبس؛لاہور میں آٹے کی قیمت 84 روپے تک پہنچ گئی

لاہور میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے جس سے عوام کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

چکی مالکان کے مطابق لاہور میں کھلے آٹے کی قیمت 76 سے بڑھا کر 80 روپے فی کلو کردی گئی ہے جب کہ شہر کے کئی مقامات پر من مانا اضافہ کر کے 84 روپے کلو تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ترجمان چکی مالکان ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گندم کے نرخ بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے ہماری بھی مجبوری ہے، انتظامیہ ہمیں وافر گندم دے ہم قیمت نہیں بڑھائیں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے گندم بحران جاری ہے، حکومت سے کچھ نہیں ہوسکا، اگر یہی حال رہا تو قیمت مزید بڑھ سکتی ہے۔

Back to top button