پاکستان

تربت میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید 3 زخمی

دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ 3 جوان زخمی بھی ہوئے

بلوچستان کے جنوبی شہر تربت میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے زبردست حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تربت کے قریب جھکی پوسٹ کی پیٹرولنگ پارٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک وسیم اللہ شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان زخمی بھی ہوئے۔

Back to top button