پاکستان

کراچی جلسہ‘ مولانا کی آمد، مریم نواز و دیگر کل پہنچیں گے

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما کل دوپہر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ لاہور سے کراچی پہنچیں گے

کراچی میں ہونے والے اپوزیشن کے حکومت مخالف جلسے کیلئے مریم نواز اور قمر زمان کائرہ سمیت کئی اپوزیشن رہنما کل دوپہر کراچی پہنچیں گے، جبکہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نجی ائیرلائن کے ذریعے ہفتہ کی شام لاہور سے کراچی پہنچے، ائیرپورٹ پر جے یو آئی کے رہنماں نے ان کا استقبال کیا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن رہنما کل دوپہر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعہ لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز، کیپٹن (ر)محمد صفدر، مریم اورنگ زیب اور پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 303 سے اتوار کی دوپہر پونے ایک بجے لاہور سے کراچی پہنچیں گے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے یہ رہنما پیر 19 اکتوبر کو پی آئی اے ہی کی پرواز پی کے 306 کے ذریعے واپس لاہور روانہ ہوجائیں گے۔

Back to top button