پاکستان

لاہور میں الیکٹرانک کی مشہور مارکیٹ حفیظ سنٹر میں لگی آگ بے قابو

لاہور کے علاقے گلبرگ میں مین بلیوارڈ پر واقع الیکٹرونکس کے بڑے کاروباری پلازہ حفیظ سنٹر میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔

 گلبرگ کے علاقے مین بولیوارڈ پر واقع کاروباری پلازہ میں آگ لگنے کا واقع صبح 6 بجے پیش آیا، آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پلازہ کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ پلازہ کی دوسری عمارت پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے تیسرے فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں اور 60 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے پلازہ کے چوتھے فلور پر لوگ موجود ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ریسکیو ترجمان کا بتانا ہے کہ آگ شاپنگ سینٹر کے تیسرے اور چوتھے فلور پر لگی ہوئی ہے، اور 30 سے 40 دکانیں آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ دکانوں میں لیپ ٹاپ اور موبائل فونز کی وجہ سے آگ کی شدت میں تیزی ہے اور آگ پلازہ کے عقبی حصے میں بھی پھیلنے لگی ہے۔

آگ سے متاثرہ پلازہ میں دکانداروں نے اپنی دکانوں سے سامان نکالنے کی کوششیں کی اور کاروبار جلتا دیکھ کر کئی دکاندار بے بسی کے عالم میں رو بھی پڑے۔آگ کے باوجود کئی تاجر نچلی منزل سے سامان نکالنے پلازہ میں گھس گئے اور تاجروں نے کپٹروں میں سامان ڈال کر باہر نکالا۔

Back to top button