پاکستان

مریم نواز کا عمران خان کو اوپن چیلنج

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہےکہ جوخوف تھا وہ بھی ختم ہوگیا وزیر اعظم دھمکیاں کسی اور کو دیں

مریم نواز کا عمران خان کو اوپن چیلنج،کھوج نیوز ذرائع کے مطابق لاہورسےکراچی روانگی سےقبل میڈیا سےبات کرتےہوئےمریم نوازنےکہا کہ وزیراعظم کی گزشتہ روزتقریرایک ایسےہارے ہوئےشخص کی تقریرتھی، جسےبہت غصہ تھا،عمران خان سےہمارا مقابلہ ہےہی نہیں،نوازشریف نےانہیں تومخاطب کیا ہی نہیں،نوازشریف نےکہا تھا یہ آپ کا کھیل نہیں، آپ اس کھیل سےباہرہیں، بڑوں کی لڑائی میں چھوٹوں کا کوئی کام نہیں۔

وزیراعظم کی جانب سےنوازشریف اوران کےاہل خانہ کوعام جیلوں میں رکھےجانےکی بات پرمریم نوازنےکہا کہ اگرکوئی سمجھتا ہےکہ جیلوں میں ہمیں بہت سہولیات دی گئیں تووہ غلط ہے،ہمیں پہلےبھی عام جیلوں میں ہی رکھا گیا تھا، ہم 2،2 بارگرفتارہوئے،کئی ماہ جیل میں رہے،اب کس بات کا خوف ہے؟ جوخوف تھا وہ بھی اب ختم ہوگیا ہے، یہ دھمکیاں وہ کسی اورکو دیں۔ رہنما (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ یہ تحریک فیصلہ کن ہے، حکومت کوابھی کچھ نظرنہیں آرہا لیکن آئندہ چند روزمیں سب کچھ نظرمرآنا شروع ہوجائے گا۔

Back to top button