پاکستان

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 567 کیسز، 16 اموات

نئے کیسزاوراس سےاموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سےشفایاب ہونےوالوں میں اضافہ ہو رہا ہے

پاکستان میں کورونا وائرس کےنئےکیسزاوراس سےاموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سےشفایاب ہونےوالوں میں اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ سےملک کورونا مریضوں کی تعداد کےحوالےسےممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبرپرآچکا ہے۔ ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 32 ہزار 62 کورونا وائرس کےٹیسٹ کیےگئےجبکہ اب تک کُل 40 لاکھ 74 ہزار 24 کورونا وائرس کےٹیسٹ کیےجا چکےہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران 567 نئےکورونا وائرس کےکیسزسامنےآگئے،مزید 16 افراد اس موذی وباء کے سامنےزندگی کی بازی ہارگئےجبکہ 429 مریض اس بیماری سےشفایاب ہوگئے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کےکیسزکی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 19 ہوچکی ہے،جبکہ اس موذی وباء سےجاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 654 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کےملک بھرمیں 9 ہزار 296 مریض اب بھی اسپتالوں،قرنطینہ مراکزاورگھروں میں آئسولیشن میں ہیں،جن میں سے 534 کی حالت تشویش ناک ہےجبکہ 3 لاکھ 7 ہزار 69 مریض اس بیماری سےصحت یاب ہوچکے ہیں۔ سندھ میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سےزیادہ 1 لاکھ 41 ہزار 713 ہوچکی ہے،جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگرصوبوں سےبڑھ کر 2 ہزار 579 ہوگئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کےاب تک 1 لاکھ 1 ہزار 559 مریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سےہلاکتیں 2 ہزار 298 ہوگئیں۔ خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 38 ہزار 598 ہوچکی ہےجبکہ اس سےاموات 1 ہزار 265 ہوگئیں۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 996 کورونا وائرس سےمتاثرہ مریض اب تک سامنےآئےہیں جبکہ 194 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہارچکے ہیں۔

کورونا وائرس کےبلوچستان میں 15 ہزار 669 مریض اب تک رپورٹ ہوئےہیں جہاں 147 افراد اس مرض سےانتقال کرچکےہیں۔ گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 47 کورونا وائرس کےمریض سامنےآئےہیں جبکہ اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئےہیں۔ آزاد جموں وکشمیرمیں کورونا وائرس کےاب تک 3 ہزار 437 مریض رپورٹ ہوئےہیں جبکہ اس وائرس سے 81 مریض وفات پا چکےہیں۔

Back to top button