پاکستان

عمران خان نےسپیکرقومی اسمبلی کےاختیارات چھین لئے

اراکین اسمبلی کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنا متعلقہ اسمبلی کےسپیکرکا اختیارہے

وزیراعظم عمران خان کےجیلوں میں موجود اپوزیشن رہنمائوں کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکا اعلان کیا توسینئرصحافی حامد میرنے سپیکرکومستعفی ہونےکی تجویز دیدی۔ ٹوئٹرپرحامد میرنے لکھا کہ ” جی بالکل درست فرمایا آپ نےپروڈکشن آرڈرجاری کرنا سپیکرقومی اسمبلی کا اختیارہےوزیراعظم نےیہ اعلان کردیا ہےکہ اب کسی کا پروڈکشن آرڈرجاری نہیں ہوگا اس اعلان کےبعد سپیکرکواستعفیٰ دے دینا چاہئیےکیونکہ انکا اختیاروزیراعظم نےچھین لیا”

یادرہےکہ اراکین اسمبلی کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنا متعلقہ اسمبلی کےسپیکرکا اختیارہےاورگزشتہ روزکنونشن سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم عمران خان نےپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکا اعلان کیا تھا۔عمران خان کا کہناتھاکہ "اب آپ مختلف عمران خان دیکھیں گے،کسی ڈاکوکواسمبلی میں پروڈکشن آرڈرنہیں ملےگا،لیگی صدرشہبازشریف کےاوپر 23 ارب روپےکا انکشاف ہوا ہے،عدالت میں کلیئرہونےتک کوئی پروڈکشن آرڈرنہیں ملےگا”۔

Back to top button