پاکستان

سلیکٹڈ انکل کا ذہنی توازن مکمل خراب ہوچکا

امیرمقام نےکہا کہ عمران نیازی ڈی چوک پرموجودلیڈی ہیلتھ ورکرزکوچہرہ نہیں دکھا سکتا، اپوزیشن کوکون سا نیا چہرہ دکھائے گا

پاکستان مسلم لیگ (ن)کےخیبرپختونخوا کےصدرانجینئرامیرمقام نےوزیراعظم عمران خان کومشورہ دیتےہوئےکہا ہےکہ سلیکٹڈ پی ڈی ایم کے جلسوں کی کرسیاں گننےکی بجائےاپنےدن گنے،عمران نیازی ڈی چوک پرموجود لیڈی ہیلتھ ورکرزکو چہرہ نہیں دکھا سکتا، اپوزیشن کوکون سا نیا چہرہ دکھائے گا،مزید کہا کہ اتنی مہنگائی کےبعد عمران نیازی قوم کوچہرہ دکھانےکےویسےہی قابل نہیں رہا۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کےرہنما انجینئرامیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کی گزشتہ روزکی تقریرپنجابی فلموں کےولن کی تقریر تھی،نوازشریف،بلاول بھٹواورمریم نوازشریف کی تقریروں نےعمران نیازی کا برا حال کیا،مریم نوازشریف اوربلاول بھٹوکی تقریروں سے سلیکٹڈ انکل کا ذہنی توازن مکمل خراب ہوگیا ہے۔انہوں نےکہا کہ عمران نیازی یوٹرن، عہد شکنی، بے وفائی، جھوٹ اور کرپشن کا چہرہ ہے،عمران نیازی نے اپنے وفادار، نظریاتی اور مخلص ساتھیوں کو بھلا دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے کی کرسیاں اور بندے نہ گنیں، سلیکٹڈ اپنے دن گنیں، دکاندار، مزدور،تاجر، کسان، خواتین، طالب علم، ڈاکٹر ہر طبقہ گونیازی گو کا نعرہ لگارہا ہے۔

Back to top button