پاکستان

ووٹ کےبکس تبدیل کرناڈکیتی سےبھی بڑا جرم،پروفیسرساجد میر بول اُٹھے

ہم اپنی چوری چھپانےکےلیےنہیں وزیراعظم کی آٹا،چینی چوری کوبےنقاب کرنےکے لیےمیدان میں آئےہیں

جمعیت اہلحدیث کےامیرپروفیسرساجد میرنےکہا ہےکہ ہم اپنی چوری چھپانےکےلیےنہیں وزیراعظم کی آٹا،چینی چوری کوبےنقاب کرنےکے لیےمیدان میں آئےہیں۔ کراچی باغ جناح میں پی ڈی ایم کےجلسہ عام سےخطاب کرتےہوئےعلامہ ساجد میرنےکہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک عوام کوحق دلانےکےلیےمعرض وجود میں آئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم کہتےہیں کہ اپوزیشن اپنی چوری چھپانےکےلیےاکٹھی ہوئی ہے لیکن میں ان کوبتانا چاہتا ہوں کہ ہم اپنی چوری چھپانےکےلیےاکٹھا نہیں ہوئےبلکہ آپ کی آٹا،چینی چوری کوبےنقاب کرنےکےلیےمیدان میں آئےہیں ۔ ان کاکہنا تھاکہ اپوزیشن پرکرپشن کا الزام لگانےوالےدیکھیں وہ کس چوردروازے سےاقتدارمیں آئے۔ سب سےبڑی کرپشن عوام کا مینڈیٹ چوری کرناہے۔ ووٹ کےبکس تبدیل کرناڈکیتی سےبھی بڑا جرم ہے۔

Back to top button