پاکستانفیچرڈ پوسٹ

شیخ رشید کی سابق وزیراعظم کےمتعلق تشویشناک پیش گوئی

ن لیگ ملک دشمن ایجنڈا پر،شیخ رشید نے سابق وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کے متعلق تشویشناک پیش گوئی کردی

ن لیگ ملک دشمن ایجنڈا پر،شیخ رشید نےسابق وزیراعظم کے سیاسی مستقبل کے متعلق تشویشناک پیش گوئی کردی،وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا ہےکہ چارماہ میں اپوزیشن کےتمام کیسزفائنل ہوجائیں گےاورجس جس نےچورن کھایا ہےاس کوپھکی دی جائےگی۔ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن پرمیڈیا سےبات کرتےہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےاپنی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے،اب وہ ویسے ہی ٹارزن بننےکی کوشش کررہےہیں،انہیں پاکستان کےخلاف باتیں کرنےکا نقصان ہوگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 3 پارٹیوں کےالگ الگ ایجنڈے سامنےآئےہیں، 31 دسمبرسے 20 فروری تک جھاڑو پھرجائےگا،خوشی کی بات ہے عمران خان فرنٹ فٹ پرآگئےہیں اورانہوں نےان کونہ چھوڑنےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ ان چارماہ میں اپوزیشن کےتمام کیسزفائنل ہوجائیں گے، اورجس جس نےچورن کھایا ہےاس کوپھکی دی جائےگی، یہ سب لوگ سائیڈ پرہوں گے ۔

Back to top button