پاکستان

نئےعمران خان کوبھی دیکھ لیں گے،امیرہوتی بھڑک اُٹھے

عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ امیرحیدرخان ہوتی نےکہا ہےہماری تحریک ایک سلیکٹڈ حکومت کےخلاف ہے

عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ امیرحیدرخان ہوتی نےکہا ہےہماری تحریک ایک سلیکٹڈ حکومت کےخلاف ہے،ہماری تحریک کا میاب ہوگی۔ کراچی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےجلسےسےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہا کہ ہمارا جلسہ اورجدوجہد ایک سیاسی تحریک ہے،پاکستان کےعوام کوساتھ ملا کراپنی تحریک چلائیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ نئےپاکستان کودیکھ لیا ہے،اب نئےعمران خان کوبھی دیکھ لیں گے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کےعوام دیکھ رہےہیں کہ معیشت کا کیاحال ہے۔ حکومت کےخلاف مزدور،کسان اورتاجرسب احتجاج کررہےہیں۔امیرحیدرخان ہوتی نےکہا کہ عمران خان کی ایک کروڑنوکریاں کہاں گئیں؟ عمران خان یہ بتائیں آپم سےکس نےاین آراومانگا ہے؟ عمران خان سن لیں پی ڈی ایم اوراپوزیشن کوآپ سےاین آراونہیں چاہیے۔ این آراوکی ہمیں نہیں عمران خان تمہیں ضرورت پڑے گی۔

Back to top button