پاکستان

بلاول کا آئی لینڈ آرڈیننس واپس لینےکیلئےحکومت کوالٹی میٹم

بلاول بھٹونےکہا کہ کے-الیکٹرک عوام کا خون چوس رہی ہےاوروزیراعظم اپنےدوست کوبچا رہا ہے

پاکستان پیپلزپارٹی( پی پی پی) کےچیئرمین بلاول بھٹونےوزیراعظم عمران خان کونالائق اورنااہل قراردیتےہوئےکہا کہ اسےجانا پڑے گا، جمہوریت کےلیےہماری جدوجہد نئی نہیں لیکن فیصلہ کن ہے۔ کراچی کےباغ جناح میں اپوزیشن جماعتوں کےحکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کےجلسےسےخطاب میں بلاول بھٹونےسانحہ کارسازکےشہدا کوسرخ سلام پیش کیا اورکہا کہ حکمران اپنے فرض کی ادائیگی سےمنکرہیں۔ انہوں نےکہا کہ وزیراعظم عمران خان کومہنگائی کی خبرٹی وی سےملتی ہے،ہماری لڑائی اقتدارکےلیے نہیں،ہم مہنگائی کےبوجھ تلےدبےغریب عوام کا مقدمہ لڑرہےہیں، ہم نےاس ملک کی جمہوریت کا دفاع اپنےخون سےکیا ہے۔

پی پی چیئرمین نےمزید کہا کہ پاکستان کی تمام جمہوری طاقتوں نےسفرجاری رکھنا ہے،تمام آزادیوں کا ضامن جمہوری نظام ہے،حکمرانوں کوعوام کےآنسونظرنہیں آتےاوریہ شخص جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکراچی کوصرف دھوکا دیا،11 سو ارب کےکراچی پیکیج کےلیےایک روپیہ بھی وفاق نےنہیں دیا، سندھ کواین ایف سی سے 300 ارب ملنا تھےجوتاحال نہیں ملے،ہم اس پیسے سےنوجوانوں کوروزگاردیتے۔

بلاول بھٹونےکہا کہ کے-الیکٹرک عوام کا خون چوس رہی ہےاوروزیراعظم اپنےدوست کوبچا رہا ہے، انہوں سیلاب متاثرین کی داد رسی تک نہیں کی۔ اس شخص کےغرورکوعوام مٹی میں ملا دے گی۔ انہوں نےمزید کہا کہ یہ جزائریہاں کےمچھیروں کےہیں، ہم آپ کوان جزائرپر قبضہ نہیں کرنےدیں گے،وفاق کوآرڈیننس واپس لینا پڑے گا،سندھ میں ایک طوفان اٹھ رہا ہے،آرڈیننس واپس نہیں لیتےتوارکان اسمبلی کوکہتا ہوں سینیٹ میں اس آرڈیننس کولات مارکرباہرکردیں۔

Back to top button