پاکستان

ہم پرانےغدارہیں،اخترمینگل کا کھلم کھلا اعتراف

سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی نےکہا کہ یہاں وہی محب وطن ہیں وہی ہیں جومارشل لا لگاتےرہےہیں

سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی سرداراخترمینگل نےکہا ہےکہ ہمیں 1947سےغدار قراردیا جاچکاہے،ہم پرانےغدارہیں،باربارآئین توڑنے والوں کو محب وطن قراردیاجاتاہے۔ کراچی باغ جناح میں جاری پی ڈی ایم کے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمیں 1947سے غدار قراردیا جاچکاہے ،اب توہمارے غداری کے سرٹیفکیٹ دیمک کھا گئی ہے، آپ لوگ نئے نئے غدار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حقوق کی جدوجہد کرنے والوں پرغداری کے ہی الزام لگتے ہیں۔

یہاں وہی محب وطن ہیں وہی ہیں جو مارشل لا لگاتے رہے ہیں، یا بوٹ چاٹ کر حکومت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا خطاب کے دوران سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا ملک بناتے وقت ہم سے جمہوری ملک کا وعدہ نہیں کیا گیا تھا؟ہمارے ساتھ عدلیہ کی آزادی، پارلیمنٹ کی بالا دستی، میڈیا کی آزادی کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہ کیا جمہوریت ہے ایک منتخب وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی۔ ایک وزیراعظم کو ہٹا کر جلا وطن کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنے بچوں کے تحفظ کی بھیک مانگ رہے ہیں،جن لوگوں نے باہرسے ڈالرکردوسروں کی جنگ میں خود کو دھکیل کر معصوم لوگوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے، ان لوگوں کو حساب دینا ہوگا۔

Back to top button