پاکستان

مسلم لیگ ن پرپابندی لگانےکا سوچنابھی مت،مریم نوازکی للکار

مسلم لیگ ن کی نائب صدرنےوزیراعظم عمران خان پرواضح کیا ہےکہ ن لیگ پرپابندی لگانےکا سوچا بھی نہ جائے

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےوزیراعظم عمران خان پرواضح کیا ہےکہ ن لیگ پر پابندی لگانےکا سوچا بھی نہ جائے۔ پی ڈی ایم جلسےسےخطاب کرتےہوئےمریم نوازنےکہا کہ "جب یہ کہتا ہےکہ مسلم لیگ ن پرپابندی لگادیں گے،کبھی سوچنا بھی مت، یہ ہےپاکستان مسلم لیگ ن،جوپاکستان کی سب سےبڑی جماعت ہےآج،یہ پاکستان تحریک انصاف نہیں ہے جس کوکوئی جنرل پاشا یا کوئی جنرل ظہیرالاسلام بنا کرچلتا بنا، یہ مشرف کی بنائی ہوئی ق لیگ نہیں ہے کہ جس پر پابندی لگا دوگےتوکوئی بولےگا نہیں،اگرآپ مسلم لیگ ن پرپابندی لگاؤگےتو آپ کو 22 کروڑلوگوں پربھی پابندی لگانا پڑے گی۔ یہ کروڑوں لوگوں کا تشخص ہے۔”

مریم نوازنے وزیراعظم عمران خان کومخاطب کرتےہوئےکہا کہ کہ مسلم لیگ ن پرپابندی لگوانےکیلئےتم ای سی پی جاؤگے؟ ہم بھی تمہارے پیچھےپیچھےجائیں گےاورقوم کو بتائیں گےکہ فارن فنڈنگ کیس میں آپ نےکیا کیا غبن کیےہوئےہیں؟ نوازشریف نےتوکبھی اداروں کے خلاف بات نہیں کی بلکہ کرداروں کےخلاف بات کی ہے۔ ہم وہ والی ویڈیوزدکھائیں گےجن میں تم نےبطورادارہ فوج کا مذاق اڑایا ہوا ہے، تمہارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔

Back to top button