پاکستان

فواد چوہدری نےبلاول بھٹو اورمریم نوازکوسپرہیروقراردیدیا

وفاقی وزیرنے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک چھوٹےسائزکےجلسےکےانتظامات کرنےمیں بھی ناکام رہی ہیں

وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نےبلاول بھٹوزرداری اورمریم نوازشریف کا نام لئےبغیراپنےٹویٹ میں کہا ہےکہ "دوبچے جومیرٹ پرگریڈ 16 کی نوکری نہ لےسکیں وہ وزیراعظم پاکستان کےامیدوارہیں، یہ ہیں ابوبچاؤمہم کےسپرہیرو ۔ اپنےدوسرے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نےجناح سٹیڈیم میں نجی ٹی وی کےرپورٹرپرجیالوں کےتشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مراد علی شاہ فوری ایکشن لیتےہوئےپی ڈی ایم جلسےمیں موجود صحافیوں کےتحفظ کویقینی بنائیں،تجربہ کارکہلانےوالی اپوزیشن جماعتیں ایک چھوٹےسائزکےجلسےکےانتظامات کرنےمیں بھی ناکام رہی ہیں ۔

 

Back to top button