پاکستان

کٹھ پتلی نےجنرل باجوہ اورخواجہ آصف کی بات کرکےدھاندلی کا اعتراف کرلیا

جمیعت علماء اسلام ف کےسربراہ نےکہاکہ نوازشریف کی تقریرپربوٹ پالش کرنےکا موقع ملا توبونگی ماردی کہ خواجہ آصف نےرات 8بجےجنرل باجوہ کوفون کیا

جمیعت علماء اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ کٹھ پتلی نےجنرل باجوہ اورخواجہ آصف کی بات کرکےدھاندلی کا اعتراف کرلیا،نوازشریف کی تقریرپربوٹ پالش کرنےکا موقع ملا توبونگی ماردی کہ خواجہ آصف نےرات 8بجےجنرل باجوہ کوفون کیامیں ہار رہا ہوں،جنرل باجوہ نےجتوا دیا، لیکن یہ خیال نہیں آیاکہ میں دھاندلی کا اعتراف کررہا ہوں،باجوہ صاحب! شکایت ہم سےنہیں اپنےدوستوں سےکیجئے گا۔

انہوں نےپی ڈی ایم کےپیپلزپارٹی کےزیراہتمامکراچی میں عوامی جلسےسےخطاب کرتےہوئےکہا کہ میںکراچی کےعوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جب کراچی نےہمیں آزادی مارچ کیلئےرخصت کیا،میرے محترم دوستوں پی ڈی ایم آزاد جمہوری فضاؤں کوبحال کرنا ہے،دوسال سےہم میدان کارزارمیں ہیں،ہمیں مجبورکیا جارہا ہےکہ ہم بدترین دھاندلی کےنتیجےمیں قائم کی گئی حکومت کوتسلیم کرلیں۔

لیکن تمام مراحل گزرگئے،ہمیں ڈرایا دھمکایا بھی گیا،لالچ ترغیب بھی دی گئی،لیکن ہم دھمکیوں اورلالچ سےمتاثرنہیں ہوئے۔اعلان کرتےہیں ہمیں یہ کٹھ پتلی حکومت قبول نہیں ہے، ہم اس کےہاتھ پربیعت کرنےکوتیارنہیں ہیں۔ انہوں نےکہا کہ گوجرانوالہ میں تاریخی جلسہ ہوا، میاںنوازشریف نےبھی خطاب کیا،ان کا خطاب الیکٹرانک میڈیا پرنہیں دکھایا گیا، لیکن ان کےخطاب پرہمارے کچھ بڑوں کوبڑا اعتراض تھا ۔

Back to top button