پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امتحان مزید سخت ہوگیا‘ سعودی عرب نے پاکستان کے متعلق تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا

عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)میں سعودی عرب کی پاکستان کی مخالفت کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیدیا گیا

سعودی عرب نے پاکستان کے متعلق تاریخ کا سب سے بڑا یوٹرن لے لیا جس کے بع ایف اے ٹی ایف کی گرے سے نکلنے کیلئے پاکستان کا امتحان مزید سخت ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے انسدادِ منی لانڈرنگ کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)میں سعودی عرب کی پاکستان کی مخالفت کی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایف اے ٹی ایف میں سعودی عرب کی پاکستان کی مخالفت کی خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے سوشل میڈیا پر ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر سعودی عرب کی طرف سے ساتھ نہ دینے کی رپورٹس کو سختی سے مسترد کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے قریبی دوستانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور سعودی عرب نے تمام دو طرفہ علاقائی اورعالمی معاملات میں ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کے بارے میں اپنا جائزہ پلائنری میٹنگ کے بعد پیش کرے گا۔

یاد رہے جمعرات کی صبح سے پاکستان میں ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے حوالے سے سعودی عرب کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا جس کے بعد دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کی ہے۔ ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 21 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک جاری رہے گا اور کورونا وبا کے باعث اس کا انعقاد انٹرنیٹ کے ذریعے ہو رہا ہے۔

Back to top button