پاکستان

سپریم کورٹ سے 13 سالہ لڑکی کے اغوا کا ملزم گرفتار؛ضمانت خارج

سپریم کورٹ سے 13 سالہ لڑکی کے اغوا کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا،عدالت نے ملزم عطاالرحمن کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں13 سالہ لڑکی کے اغوا کے ملزم کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری پر سماعت ہوئی،جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،ملزم عطاالرحمن نے ساتھیوں سے ملکر ڈی جی خان میں 13 سالہ میمونہ کواغوا کیاتھا،ملزم کی ضمانت قبل ازگرفتاری ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے مسترد کردی تھی ،سپریم کورٹ نے بھی ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی ،ضمانت مسترد ہونے پر تھانہ سیکرٹریٹ کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا،اسلام آباد پولیس نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے ذرایعے ڈی جی خان پولیس سے رابطہ کرلیا،ڈی جی خان پولیس ملزم کو رسمی کارروائی کے بعد متعلقہ تھانے منتقل کرے گی ۔

Back to top button