پاکستان

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن کے صدر عتیق الرحمن جوئیہ کا عمران خان سے بڑا مطالبہ

رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے نیچے ریگولیٹ کرتے ہوئے فی الفور ملک گیر لائنسس جاری کیے جائیں

ماڈل ٹاؤن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے فاونڈر چیئرمین اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عتیق الرحمان جوئیہ نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو صرف اسلام آباد تک نہیں بلکہ ملک بھر میں بھر ریگولیٹ کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق صدر عتیق الرحمن جوئیہ کا کہنا ہے کہ اربوں روپے ریونیو اکٹھا کرکے دینے والے رئیل اسٹیٹ شعبہ کو اس حکومت نے ہر لحاظ سے نظر اندار کیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ شعبہ سے جڑے کنسٹریکشن کی چند کمپنیوں کو ریگولیٹ کرتے ہوئے صنعت کا درجہ دے دیا گیا اور بنیادی شعبہ رئیل اسٹیٹ کے لاکھوں رئیل ایجنٹ کو شناخت سے محروم رکھنا ظلم و زیادتی ہے۔رئیل اسٹیٹ ایجنٹ سروسز ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عتیق الرحمان جوئیہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے زرمبادلہ کا 80 فیصد رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کے ذریعہ سے پاکستان بھر ڈائریکٹ پلاٹس اور اوپن لینڈ میں انوسٹ ہوتا ہے۔اگر حکومت چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پیسہ محفوظ رہے اور ان کی انوسٹمنٹس محفوظ ہاتھوں سے محفوظ مقامات پر انوسٹ تو ہمارے شعبہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی سروسز کو قانونی حیثیت دیتے ہوئے واضح قوانین کے تحت ایک چھتری رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے نیچے ریگولیٹ کرتے ہوئے فی الفور ملک گیر لائنسس جاری کیے جائیں اور سروسز 2% فیصد کمیشن کو بنیادی تحفظ فراہم کرتے ہوئے۔پراپرٹی ٹرانسفر ٹیکسز کی طرح رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی کمیشن کو بھی بنک واوچر کا حصہ بنایا جائے۔2016 سے ہمارے بروکر اور کو بروکرز سے وابستہ لاکھوں افراد اور خاندان کسمپرسی کے حالات میں تھے۔ کہ کورونا اور اس مہنگائی نے سفید پوش رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ گھروں اور دفاتر کے کرایہ جات ادا کرنے اور باقی اخراجات کرنے سے قاصر ہیں۔ حکومت ریاست ماں ہے۔ ہم رئیل اسٹیٹ ایجنٹ وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتے ہیں کہ اسلام آباد کیساتھ ساتھ پاکستان بھر میں رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کو نافذالعمل کیا جاے۔کنسٹرکشن کی ایمنسٹی میں رئیل اسٹیٹ سکیٹر کو شامل کر کے اس کی توسیع دسمبر 2021 تک کی جائے۔ تا کہ ٹیکس خسارہ ختم کرکے زیادہ سے زیادہ ریکارڈ ریونیو وفاق کو محصول ہو۔ پاکستان زندہ باد

Back to top button