پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی کا پشاور دھماکوں کے حوالے سے ہولناک بیان سامنے آگیا، حکومت اور عوام ہل کر رہ گئے

پشاور دھماکے کروانے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے جو ہر طرح کے معاملات اور ملک میں جاری عدم استحکام کے متعلق بخوبی آگاہ تھی

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء اور مولانا فضل الرحمن کے قریب ترین ساتھی مولانا عبدالغفور حیدری نے پشاور دھماکوں کے حوالے سے خوفناک بیان دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ پشاور دھماکے کروانے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہے جو ہر طرح کے معاملات اور ملک میں جاری عدم استحکام کے متعلق بخوبی آگاہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ پشاور دھماکے کروانے کا مقصد عوام دشمن حکومت کی نا اہلی پر پردہ ڈالنا تھا لیکن ایسا کرکے عوام کے بنیادی مسائل کے متعلق نہیں سوچا گیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے واضح کیا ہے کہ اب اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت سے گریز کرنا ہوگا کیونکہ سب سے پہلے یہ ملک اور اس کے عوام میں حق کے وجود سے تمام ادارے اور حاکمیت کا تصور موجود ہے۔

Back to top button