پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نوازشریف اور بلاول بھٹو کا لائیو خطاب کروانے میں اختر مینگل نے کیا کردار ادا کیا؟ سب کچھ سامنے آگیا، سیاسی رہنماء بھی حیران

نواز شریف کی تقریر روکنے کے لئے نا صرف پورے شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی بلکہ سیٹلائٹ سسٹم بھی جام کر دیا گیا

بلوچ رہنماء سردار اختر مینگل نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا لائیو خطاب کروانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف کی تقریر روکنے کے لئے نا صرف پورے شہر میں موبائل فون سروس بند کر دی گئی تھی بلکہ سیٹلائٹ سسٹم بھی جام کر دیا گیا۔ اربابِ اختیار صرف نواز شریف ہی نہیں بلکہ بلاول بھٹو زرداری کی وڈیو لنک پر تقریر بھی روکنا چاہتے تھے تاکہ یہ تاثر دینا آسان ہو جائے کہ بلاول اور پی ڈی ایم کے راستے جدا ہونے والے ہیں۔ یہاں سردار اختر مینگل مسلم لیگ (ن)کے کام آئے۔ ان کے پاس دبئی کی ایک فون سِم تھی۔ اس فون کے ذریعے نواز شریف کی تقریر کوئٹہ کے جلسے میں پہنچ گئی اور یہی فون بلاول بھٹو زرداری کے بھی کام آیا۔ ایک طرف سردار اختر مینگل کی کوشش سے نواز شریف کی تقریر کوئٹہ کے جلسے میں پہنچی، تو دوسری طرف مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت سابق وزیراعلی بلوچستان سردار ثنا للہ زہری کو جلسے کے اسٹیج پر بٹھانا چاہتی تھی۔

Back to top button