پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ابھی نندن کو بیرون ملک بھجوانے میں کونسی اہم شخصیت ملوث تھی؟ چشم کشا انکشاف نے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا

میٹنگ میں وزیراعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا مگر آرمی چیف اس میں شریک تھے، سردار ایاز صادق

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اسٹیبلشمنٹ کو ابھی نندن کی بھارت واپسی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت نے گھٹنے ٹیک کر بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت بھیجا۔

قومی اسمبلی سے خطاب میں ایاز صادق کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں وزیراعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا مگر آرمی چیف اس میں شریک تھے، پسینے میں شرابور وزیرخارجہ شاہ محمود نے کہا کہ خدا کے واسطے ابھی نندن کو واپس جانے دیں، آج رات 9 بجے بھارت حملہ کررہا ہے۔ خیال رہے کہ 26 فروری 2019 کو علی الصبح بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔ بھارت نے دعوی کیا تھا کہ اس نے بالاکوٹ میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا نشانہ بنایا ہے تاہم حقیقت میں ایسا کچھ نہیں تھا۔ اگلے روز پاک فضائیہ نے بھر پور جواب دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اہم ٹارگٹس کو لاک کیا اور پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی مگ طیاروں کو مار گرایا تھا۔ اس دوران تباہ ہونے والے ایک طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جب کہ اس کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی زندہ گرفتار کیا گیا جسے بعد میں جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

Back to top button