پاکستان

وفاقی وزیر زرتاج گل سے ایسا کون سا سوال پوچھا گیا جس کے بعد شرم سے پانی پانی ہو گئی

کاسمیٹکس میں مرکری کے استعمال کے حوالے سے ایک تقریب میں صحافی نے زرتاج گل سے ان کے ہی حسن کا راز پوچھ لیا

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل اپنے حسن کے بارے میں پوچھنے پر شرما گئیں، ان کا کہنا ہیکہ سیاسی جدوجہد میں حسن ماند پڑ گیا، اب ان میں وہ پہلی سی بات کہاں۔

کاسمیٹکس میں مرکری کے استعمال کے حوالے سے لاہور میں ہونے والی ایک تقریب میں صحافی نے زرتاج گل سے ان کے ہی حسن کا راز پوچھ لیا۔ صحافی کے سوال پر زرتاج گل پہلے تو شرما گئیں، پھر بولیں کہ قبائلی ہوں، سیاسی جدوجہد میں قدرتی حسن صرف اتنا ہی بچا ہے، اب ان میں وہ پہلے سی بات نہیں رہی،اب تو کلاس فیلوز بھی نہیں پہچانتیں۔ زرتاج گل نے خواتین سے امتیازی سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی کا رنگ گورا ہو تو ہی رشتہ یانوکری ملتی ہے، بیٹا جیسا بھی ہو، یہی کہا جاتا ہے کہ بہو چاند سی ہی چاہیے۔

Back to top button