پاکستان

چیئرمین نیب کوبلیک میل کیا گیا،رانا ثنااللہ خان کا انکشاف

مسلم لیگ (ن) پنجاب کےصدررانا ثنا اللہ نےکہا ہےکہ 13دسمبرکوپی ڈی ایم کا جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا

لاہورمیں پریس کانفرنس کےدوران رانا ثنا اللہ نےکہا کہ 13 دسمبرکوپی ڈی ایم جلسہ مینارپاکستان پرہوگا،پرویزملک کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے،جس میں پارٹی عہدیداروں اورارکان قومی وصوبائی اسمبلی شامل ہیں۔ پی ڈی ایم کا 13دسمبرکا جلسہ لاہورکی تاریخ میں بے مثال اورفیصلہ کن ہوگا،یہ جلسہ موجودہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا، 13 دسمبرکوثابت ہوگا کہ لاہورجاگ اٹھا ہے،اس کے بعد پورا پاکستان جاگےگا۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں استغاثہ نے عمران خان کو غلط بری کروایا، استغاثہ سے پوچھا جائے 6 سال عوام کا وقت کیوں ضائع کیاگیا؟، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں، ایک طرف عمران خان بریت اور دوسری طرف 120 نئی عدالتوں کی بات ہورہی ہے،خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے، اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا تو جمہوریت کیسے بڑھے گی؟چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں۔

(ن) لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک وفاقی وزیراداروں کومتنازع بنارہا ہے،نیب کوکس نےمتنازع بنایا؟ کون چیئرمین نیب کوبلیک میل کررہا ہے؟ میری ضمانت دینےپرجج کوواٹس ایپ پرتبدیل کردیا گیا،واٹس ایپ پرجج کےتبادلےکا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟کیا ملک میں یہ انصاف ہورہا ہے؟ چیف جسٹس پاکستان اورچیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نوٹس لیں۔ (ن) لیگ کےقائد کی واپسی سےمتعلق رانا ثنا اللہ نےکہا کہ نوازشریف لندن میں اپنےعلاج میں مصروف ہیں اورحکمران ٹولےکا بھی علاج کررہےہیں،نوازشریف علاج کےبعد واپس آئیں گے۔

رانا ثنا اللہ نےکہا کہ اسلام آباد رخ کرنےکا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرے گی،انشااللہ اسلام آباد کا رخ ضرورہوگا،عمران خان نےکہا تھا کہ وہ 10 لاکھ لوگ لےکراسلام آباد داخل ہوں گے،اگروہ 5 لاکھ افراد بھی لےجاتےتوشاید کامیاب ہوجاتے،پی ڈی ایم کےقافلےمیں شامل افراد کی تعداد10لاکھ سے زیادہ ہوگی، پی ڈی ایم اپنے مقصد میں کامیاب ہوکرواپس لوٹےگی۔ واضح رہےکہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کا اتحاد (پی ڈی ایم) گوجرانوالہ ،کراچی اورکوئٹہ میں جلسےکرچکا ہے۔

Back to top button