پاکستان

کیپٹن صفدر پر وقت کی دیوی مہربان، بڑے کیس سے چھٹکارہ مل گیا

چالان کے مطابق مزار قائد پر توڑ پھوڑ ہوئی ہے نہ ہی کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے جبکہ دھمکیاں بھی نہیں دی گئیں

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کے داماد کیپٹن صفدر پر وقت کی دیوی مہربان ہو گئی ہے اور ان کو بڑے کیس سے چھٹکارہ مل گیا ہے۔

کراچی میں کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف مزار قائد کی بے حرمتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تاہم وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔ ان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں پشاور کی عدالت میں پیش ہونا ہے جس کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہو سکے۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرایا۔ چالان کے مطابق مزار قائد پر توڑ پھوڑ ہوئی ہے نہ ہی کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے جبکہ دھمکیاں بھی نہیں دی گئیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق مدعی مقدمہ کو کئی بار طلب کیا گیا لیکن انہوں نے بیان بھی نہیں دیا جبکہ مریم نواز کیخلاف کوئی شواہد موصول نہیں ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے چالان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تفتیشی افسر نے قائد اعظم ایکٹ کے متعلق کوئی منظوری نہیں لی اور مزار کے ایڈمنسٹریٹر غلام اکبر کا بیان بھی قلمبند نہیں کیا گیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو اعتراضات دور کرنے کیلئے تین روز کی مہلت دے دی۔

Back to top button