پاکستان

سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل، وزیراعظم نے اعلان کر کے اپوزیشن کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن ”اوپن بیلٹ“ کے ذریعے کروانے کی ہدایات جاری کر دی، اپوزیشن نے سر پکڑ گیا

وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا اعلان کرکے اپوزیشن جماعتوں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور اس ک نفاذ کیلئے 3 ماہ کا وقت بھی دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے اجلاس میں کرکٹ ایمپائر اور میچ فکسنگ کی مثالیں دیں، ان کا کہنا تھاکہ سینیٹ میں میچ فکسنگ نہیں ہوگی۔ وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن ‘اوپن بیلٹ’کے ذریعے کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نتائج کا ڈر نہیں، انتخابی اصلاحات نظام کے لیے ضروری ہیں، چاہے ہمیں نقصان ہو، سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں کرکٹ میں بھی اپنے اپنے امپائر تھے اور میچ فکس ہوتے تھے، میں کرکٹ میں بھی غیر جانبدار امپائر کا کلچر لایا، الیکشن میں بھی میچ فکس نہیں ہونا چاہیے، ووٹ کا تقدس ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے انتخابی اصلاحات کے نفاذ کے لیے کابینہ کمیٹی کو 3 ماہ کی ڈیڈ لائن دے دی۔ کابینہ اجلاس میں گندم کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزرا فخر امام اور خسرو بختیار سے سوالات بھی کیے اور وزرا کو گندم کی امدادی قیمت فوری مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بیٹھیں اور معاملہ حل کیا جائے۔

Back to top button