پاکستان

ترک شیف کا دورہ پاکستان، چائے کی تعریف، بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ

براق ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑ کر کہتے ہیں پاکستانی چائے فنٹاسٹک ہے اور وہ چائے پیتے ہیں

پاکستان کے دورے پر آئے معروف ترک شیف براق اوزدیمیر نے پاکستانی چائے کو فنٹاسٹک قرار دیتے ہوئے بھارت کے منہ پر زور دار طمانچہ دے مارا ہے۔

ترک شیف اوزدیمیر پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر کے ہمراہ پناہ گاہ کا دورہ کیا تھا اور لوگوں کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا تھا۔ اس کے علاوہ ترک شیف نے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے بھی ملاقات کی۔ اوزدیمیر کو بھی پاکستان کی چائے بھاگئی اور انہوں نے چائے کو فنٹاسٹک قرار دیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ براق ہاتھ میں چائے کا کپ پکڑ کر کہتے ہیں پاکستانی چائے فنٹاسٹک ہے اور وہ چائے پیتے ہیں۔

Back to top button