پاکستان

فیصل واؤڈا کے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت برہم

وفاقی وزیر فیصل واؤڈا کی نااہلی کے کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصل واؤڈا کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔

دورانِ سماعت فیصل واؤڈا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فیصل واؤڈا کی جانب سے عدالتی کارروائی روکنے کی درخواست دائر کی ہے، الیکشن کمیشن میں 4 درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔جس پر بیرسٹر جہانگیر جدون نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن جا کر کہتے ہیں کہ معاملہ ہائی کورٹ میں بھی چل رہا ہے۔عدالت نے سوال کیا کہ پہلے یہ بتائیں کہ ہمارے آرڈر کی روشنی میں جواب داخل کرا دیا ہے؟

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کی آرڈر شیٹس درخواست کے ساتھ کیوں نہیں لگائیں؟

Back to top button