پاکستان

ن لیگ نے ایک ساتھ کئی وکٹیں اُڑادیں

اے این پی،پپیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اوردیگرسیاسی جماعتوں سےتعلق رکھنےوالےکئی افراد ن لیگ میں شامل ہوگئے

(ن) لیگ نےایک ساتھ کئی وکٹیں گرا دیں، اے این پی،پپیپلزپارٹی ،پی ٹی آئی اوردیگرسیاسی جماعتوں سےتعلق رکھنےوالےکئی افراد ن لیگ میں شامل ہوگئے۔ جنہیں روایتی ٹوپی پہنائی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختنخواکےعلاقےطوطہ کان میں مقامی سطح پرن لیگ نےبہت بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے،کئی سیاسی جماعتوں سےمنسلک مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد نےمسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ اس موقع پرانہیں روایتی ٹوپی بھی پہنائی گئی ہے۔ شمولیت کےلیےن لیگ کےمقامی ورکروں جن میں سلیم خان،خالد خان اوررحم خان کی کوششیں رنگ لائی ہیں،یہاں پریہ امربھی قابلِ ذکرہےکہ شمولیت اختیارکرنےوالےمیں دیگرعلاقوں کےضلعی صدوربھی شامل ہیں۔

Back to top button