پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نواز شریف کون کون سی مقتدر شخصیات کا استعفیٰ طلب کریں گے؟کس کس کو مہرہ بنائیں گے؟ سینئر صحافی نے بڑا انکشاف کر دیا

اس مقصد کے لیے زیادہ زہر محمود خان اچکزئی، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشین سے اگلوایا جائے گا

سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف بہت جلد 3 مقتدر شخصیات کا استعفیٰ طلب کریں گے اور اس کے لئے وہ مولانا کو مہرہ بنایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور پی ڈی ایم کی پوری قیادت 3 استعفے مانگیں گے، اس مقصد کے لیے زیادہ زہر محمود خان اچکزئی، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشین سے اگلوایا جائے گا۔ عارف حمید بھٹی کے مطابق ملک میں اس وقت پاکستان کے 3 بڑے منی لانڈرروں کے خلاف بھی کام ہورہا ہے، یہ بظاہر بڑے مگر مچھ ہیں ان میں سے ایک بندے کی طرف سے وزیراعظم کو بھی سفارش کی گئی، جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کچھ کرتے ہیں۔

تجزیہ کار و صحافی عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو تنہا نہ سمجھا جائے، اسرائیل، امریکہ اور دو دیگر 3 ممالک کی طرف سے مسلم لیگ ن کے قائد کو توانائی مل رہی ہے، جن میں سعودی عرب اور یو اے ای بھی ان کی پشت پر کھڑے ہیں، جب کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے 3 دن پہلے نواز شریف کو فون کیا اور بتایا کہ میرے بیان پر یہ ردعمل دیکھنے میں ایا ہے، کیوں کہ میرے بیانیے کو بھارت کی طرف سے بہت اٹھا یا گیا، جس پر سابق وزیراعظم نے انہیں کہا کہ یہ تو اچھی بات ہے، تاہم موجودہ بیانیے کی وجہ سے چند لوگ مسلم لیگ ن سے الگ ہوجائیں گے لیکن پارٹی کا بیانیہ یہی رہے گا بلکہ اس میں روز بروز اضافہ ہوگا اور اتنے سخت الفاظ بولے جائیں گے کہ عام پاکستانی بھی برداشت نہیں کریں گے، کیوں کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اس وقت ہمارے اہم ملکی اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتے ہیں۔

Back to top button