پاکستان

ملکی ثقافت کو فروغ دینے کا معاملہ، شہریار آفریدی کا پاکستانی شوبز ستاروں کو دعوت

مذکورہ بورڈ کی کمیٹی ملکی ٹیلی ویژن، سینما گھروں اور کھیلوں کے شعبے سے وابسطہ اعلی ملکی میڈیا شخصیات پر مبنی ہو گی

ملکی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے بورڈ میں شمولیت کا دعوت نامہ پاکستانی شوبز ستاروں کو بھیج دیا ہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کی جانب سے میڈیا اور کھیلوں سے وابسطہ ممتاز شخصیات کو پارلیمانی کشمیر کمیٹی برائے ثقافت، ورثہ اور کھیلوں کے مشاورتی بورڈ میں شمولیت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھجوا دیا گیا۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بورڈ کی کمیٹی ملکی ٹیلی ویژن، سینما گھروں اور کھیلوں کے شعبے سے وابسطہ اعلی ملکی میڈیا شخصیات پر مبنی ہو گی۔ جس سے نہ صرف ملکی ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بھی بہتر ہوگا۔

جن اعلی شخصیات کو بورڈ میں شمولیت کا دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے ان میں ہمایوں سعید، صبا قمر، فہد مصطفی، عاطف اسلم، انور مقصود، شان شاہد، علی عظمت، یوسف صلاح الدین، سائرہ کاظمی، راحت فتح علی خان، حدیقہ کیانی، شہزاد رائے، ہمائمہ ملک، شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، بلال اشرف، ثمینہ پیرزادہ، اور شفقت امانت علی شامل ہیں۔ فلم پروڈیوسر جرجیس سیجا، مومنہ درید، اور عمارہ حکمت کو مشاورتی کردار کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ فلم ڈائریکٹر سید نور، ندیم بیگ اور بلال لاشاری کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ کھیلوں کے شعبے سے اعصام الحق، جہانگیر ترین، جان شیر خان، ماریہ طورپکئی، وسیم اکرم، ثنا میر، اور کرشمہ علی کو شرکت کی دعوت دی گئی جبکہ احسن مشکور کو مشاورتی بورڈ کا فوکل پرسن نامزد کیا گیا ہے۔ شہریار آفریدی نے مزید بتایا کہ اپنے ثقافتی ورثے کو فروغ دینا اور اپنی ثقافتی میراث کو برقرار رکھنے کے لئے ہم نے آپ کو ثقافت، ورثہ، اور کھیلوں سے متعلق ہمارے مشاورتی بورڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ نومبر کے وسط میں ہونے والی پہلی میٹنگ سے قبل بورڈ کے ساتھ مزید کام، کردار، اور ذمہ داریوں کا اشتراک کیا جائے۔

Back to top button