پاکستان

مریم نوازکی ایک سیلفی نےحکومت کےہوش اُڑادئیے

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےگلگت بلتستان روانہ ہونےکی جہازمیں لی گئی سیلفی شیئرکردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےگلگت بلتستان روانہ ہونےکی جہازمیں لی گئی سیلفی شیئرکردی۔ کھوج نیوزکےمطابق گلگت بلتستان میں ان دنوـں الیکشن مہم زوروشورسےجاری ہےاورپاکستان پیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹوزرداری بھرپورطریقے سےاس مہم کو چلاتےنظرآرہےہیں۔ گزشتہ روزن لیگ کی جانب سےمریم نوازکےگلگت بلتستان میں الیکشن مہم کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ سابق وزیراعظم کی صاحبزادی انتخابی مہم کےسلسلےمیں 7 روزگلگت بلتستان میں رہیں گی جبکہ وہ آج سکردو پہنچیں گی۔ مریم نوازکےسوشل میڈیا ونگ کی جانب سےجاری کئےگئےشیڈول کےمطابق مریم نوازشریف آج غواری،کل سکردواور 7 نومبرکودمبوداس جلسوں سےخطاب کریں گی۔

نائب صدرن لیگ مریم نواز 8 نومبرکوگوہکوچ،10 نومبرکو استوراور 11 نومبرکوچلاس میں عوامی اجتماعات سےخطاب کریں گی۔ اسی سلسلے میں مریم نوازکےسماجی رابطےکی ویب سائٹ فیس بک پرسابق وزیراعظم کی صاحبزادی نےگلگت بلتستان روانہ ہوتےہوئےتصویرشیئر کرتےہوئےحکومت کےہوش اڑا دیے۔ خیال رہےکہ 6 نومبرکوشگرسےسکردوتک ریلی نکالی جائےگی۔ 7 نومبرکومریم نوازدمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی ۔ مریم نواز 8 نومبرکوگاہکوچ جائیں گی، مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ غذرکےزیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی ۔ ان کومسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی،ترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی جائےگی ۔ واضح رہےکہ گلگت بلتستان کےانتخابات 15 نومبرکوہونگےجس کیلئےسیاسی جماعتوں میں کانٹےکا مقابلہ جاری ہے۔

Back to top button