پاکستان

اسمبلیوں سےاستعفے،رانا ثنااللہ نےوقت اورتاریخ سےپردہ اُٹھا دیا

مسلم لیگ نون پنجاب کےصدررانا ثناء اللّٰہ کہتےہیں کہ وقت آنےپراسمبلیوں سےاستعفےدے دیں گے

مسلم لیگ نون پنجاب کےصدررانا ثناء اللّٰہ کہتےہیں کہ وقت آنےپراسمبلیوں سےاستعفےدے دیں گے۔ کبیروالا میں مسلم لیگ نون کےرہنما رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس کرتےہوئےکہا کہ کل کسانوں پرتشدد کیا گیا،یہ موجودہ حکومت کی نااہلی کا ثبوت ہے۔ انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت کےپاس انتقام کےعلاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، میاں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکوجیلوں میں بھی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نےکہا کہ پی ڈی ایم کا مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ آئینی ہے، عوام ہمارے ساتھ ہیں،سیاسی لوٹےذاتی مفادات کیلئےپارٹیاں تبدیل کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ 30 نومبرکوپی ڈی ایم کا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سےبڑا جلسہ ہوگا، یہ جلسہ پرامن ہوگا، کوئی رکاوٹ نہ ڈالے۔ رانا ثناء اللّٰہ نےخصوصی گفتگوکرتےہوئےکہا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتےہیں، میرشکیل الرحمٰن کویرغمال بنا کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں