پاکستان

وزیراعظم کا ظہرانہ،اتحادیوں نےشکایتوں کےانبارلگا دئیے

اتحادیوں نےترقیاتی فنڈزاورمیگا پروجیکٹ نہ دینےپرتحفظات کا اظہارکیا جبکہ حلقےکےعوام کےمسائل حل نہ ہونےپر احتجاج کیا

وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سےاتحادیوں کےاعزازمیں دیئےگئےظہرانےمیں اتحادیوں نےوزیرِاعظم کےسامنےشکایات کےانبارلگا دیئے۔ ذرائع کےمطابق اتحادیوں نےترقیاتی فنڈزاورمیگا پروجیکٹ نہ دینےپرتحفظات کا اظہارکیا جبکہ حلقےکےعوام کےمسائل حل نہ ہونےپر احتجاج کیا ہے۔ ذرائع نےبتایا کہ فہمیدہ مرزا نےاندرونِ سندھ کونظراندازکرنےپرتحفظات کا اظہارکرتےہوئےکہا کہ اندرونِ سندھ میں وفاقی یا صوبائی حکومتوں نےکوئی میگا پروجیکٹ یا ترقیاتی کام نہیں کیئے۔ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہےکہ اندرونِ سندھ کےعوام کےساتھ سوتیلوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، وزیرِاعظم عمران خان اندرونِ سندھ کےعوام کےمسائل پرتوجہ دیں۔

ذرائع نےبتایا کہ اندرونِ سندھ کےعوام کونظراندارکرنےپرمسلم لیگ فنکشنل کی جانب سےبھی تحفظات کا اظہارکیا گیا۔ پیرپگارا نےوزیرِ اعظم عمران خان سےکہا کہ ہم آپ کےاتحادی ہیں لیکن حکومت اس کا ثبوت نہیں دے رہی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نےوفاقی حکومت کی جانب سےوعدوں کی تکمیل نہ ہونےپروزیرِاعظم عمران خان سےشکایت کی۔ ذرائع نےمزید بتایا ہےکہ ایم کیوایم نےبھی وزیرِاعظم عمران خان سےکراچی سےکیئےگئےوعدے پورے کرنےکا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پروزیرِاعظم عمران خان نےیقین دہانی کراتےہوئےکہا کہ اتحادیوں سےکیئےگئےتمام وعدوں کو پورا کیا جائےگا،میں نےآپ کےتحفظات سن لیےہیں،جلد ان پرعمل درآمد ہوتا نظرآئےگا۔

انہوں نےکہا کہ ہم تمام لوگ پاکستان کوبہتربنانےکےلیےیکجا ہیں،آپ کونظرآرہا ہےکہ اپوزیشن ملک کونقصان پہنچانےپرتلی ہوئی ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان نےیہ بھی کہا کہ اپوزیشن مجھےبلیک میل کرنےکی پوری کوشش کررہی ہے،آپ سب کومعلوم ہےکہ میں بلیک میل نہیں ہونےوالا۔ ذرائع نےمزید بتایا ہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کےظہرانےمیں ق لیگ اوربی این پی مینگل شریک نہیں ہوئیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ وزیرِاعظم عمران خان کےظہرانےمیں مٹن پلاؤ،حلیم اورکھیرسےاتحادیوں کی تواضع کی گئی۔

Back to top button