پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کی قیادت میں اختلافات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی‘ مریم نواز نے کس کے حکم پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی؟

مریم نواز نے اپنا چچا شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات اپنے والد میاں نوازشریف کے کہنے پر کی تھی

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کس کے کہنے پر کی، ن لیگی قیادت میں اختلافات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کی ہدایت پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملاقات کے لئے وہاں پہنچیں اور دونوں بھائیوں کی اپنے موبائل فون کے ذریعے بات بھی کروائی۔ اس سارے ایپی سوڈ کا مقصد شریف خاندان میں کسی بھی قسم کے اختلافات کی قیاس آرائیوں کو ختم کرنا اور اپنے کارکنوں کے مورال کو بہتر کرنا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مریم نواز نے اپنے چچا شہباز شریف اور کزن حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور کہا کہ ش اور م لیگ کی باتیں کرنے والوں کو پیغام مل گیا ہے کہ شریف خاندان ایک ہے۔ عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے لئے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بکتر بند گاڑی میں لایا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز بھی اچانک اپنے چچا شہباز شریف اور کزن سے ملاقات کے لئے وہاں پہنچ گئیں۔ مریم نواز کمرہ عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے گلے ملیں اور شہباز شریف سے گفتگو بھی کی۔ مریم نے اپنے چچا اور کزن کو بکتر بند گاڑی میں لانے کی مذمت کی اور واضح کیا کہ ان کا خاندان ایک ہے اور ایک رہے گا ”ش اور م لیگ کی باتیں کرنے والے دیکھ لیں ہم اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ ہونے والا سلوک انتقامی سوچ کی عکاسی ہے مریم نواز نے حمزہ شہباز کو تھپکی دی اور کہا ”اگلا سال الیکشن کا سال ہو گا حکومت جمہوری قیادت سے خوفزدہ ہے، حکومت جو معیار سیٹ کر رہی، اسے وہ بھگتنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں