پاکستان

ڈالرکی قدرمیں کمی کا سلسلہ چوتھےروزبھی جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھنےمیں آیا

پاکستان میں ڈالرکی قدرمیں کمی کا سلسلہ کاروباری ہفتےکےچوتھےروزبھی برقراررہا۔ انٹربینک مبادلہ مارکیٹ میں آج ڈالرکی قدر 35 پیسےمزید کم ہوئی ہے۔ کاروباری دن کےاختتام پرانٹربینک میں ڈالرکی قدر 159 روپے 46 پیسے رہی۔ رواں ہفتےانٹربینک میں ڈالرکی قدر 79 پیسےکم ہوئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 25 پیسےکم ہوکر 159 روپے 70 پیسےہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج تیزی کا رجحان دیکھنےمیں آیا اور 100 انڈیکس 789 پوائنٹس اضافےسے 41071 پربند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 804 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 86 رہی۔ بازارمیں آج 400 کمپنیوں کے 35 کروڑشیئرزکےسودے ہوئےاورشیئرزبازارکے کاروبارکی مالیت 11 ارب 70 کروڑروپےرہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 119 ارب روپےبڑھ کر 7584 ارب روپےہے۔

Back to top button