پاکستان

بوسنیا کےصدرکی جی ایچ کیوآمد،آرمی چیف سےملاقات

جنرل قمرجاوید باجوہ سےبوسنیا ہرزیگووینا کےصدرنےملاقات کی اورپاک بوسنیا تعلقات پرتبادلہ خیال کیا

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےبوسنیا ہرزیگووینا کےصدرنےملاقات کی اورپاک بوسنیا تعلقات پرتبادلہ خیال کیا۔اس موقع پرآرمی چیف نےکہا کہ دونوں ممالک کےعوام کےدرمیان محبت اورایک دوسرے کی حمایت پرفخرہے، بوسنیا کےصدرنےخطے میں امن اوراستحکام سےمتعلق پاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔ انٹرسروسزپبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سےبوسینا ہرزیگووینا کےصدرشفیق جعفرووچ نےملاقات کی۔ جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہونےوالی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک بوسنیا تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کےعوام کےدرمیان محبت اورایک دوسرے کی حمایت پرفخرہے۔ ملاقات میں دفاع، تکنیکی مہارت اورمشترکہ منصوبوں پرباہمی تعاون پربات چیت کی گئی،بوسنیا کےصدرنےخطےمیں امن اوراستحکام کےحوالےسےپاکستان کی کاوشوں کوسراہا۔ بوسنیا کےصدرنےدونوں ملکوں کےدرمیان باہمی تعلقات کومزید فروغ دینےکےعزم اظہارکیا۔ بوسنیا کےصدرکوجی ایچ کیوآمد پرگارڈ آف آنربھی دیا گیا،بوسنیا کےصدرنےجی ایچ کیومیں شہدائےکی یادگارپرپھول رکھے۔

Back to top button