پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ن لیگ کا فوج مخالف بیانیہ، اسٹیبلشمنٹ نے آڑے ہاتھوں لینے کی منصوبہ بندی تیار کرلی‘ ہوشر باء حقائق منظر عام پر آگئے

مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے، اور ان سے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کا بیانیہ ہم پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے

مسلم لیگ ن کا فوج مخالف بیانیہ پر اسٹیبلشمنٹ نے ان کو آڑے ہاتھوں لینے کی منصوبہ بندی تیار کرلی ہے جس کے متعلق حقائق بھی منظر عام پر آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اگر راز افشا کریں گے تو آرمی ایکٹ، عدالتیں اور حکومت بھی حرکت میں آئے گی کیوں کہ ریاست کی طرف سے ملک دشمنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مسلم لیگ ن کے کچھ لوگوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے، اور ان سے کہا ہے کہ یہ نواز شریف کا بیانیہ ہم پر زبردستی مسلط کیا جا رہا ہے جر انہیں جواب ملا کہ آپ اپنا فیصلہ خود کریں۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق مسلم لیگ ن کے تمام رہنماوں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں کہ ایک ایشو ٹھنڈا ہونے پر اگلا ایشو شروع کردیا جائے گا، جب کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اپنے دورہ گلگت بلتستان میں بھی پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف زہر اگلیں گی لیکن دوسری طرف بھی اس سلسلے میں تیاری مکمل کرلی گئی ہے کیون کہ ادارے ملک کی تذلیل کرانے کیلئے تو نہیں آتے۔

مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف آخری حد تک جائیں گے، کچھ خفیہ راز جو سیاست دانوں کے پاس امانت ہوتے ہیں انہیں سامنے لایا جائے گا، جس سے پاکستان کو نقصان ہوگا، مریم نواز گلگت بلتستان میں بھی اداروں کو نشانہ بنائیں گی، دوسری طرف ان سے نمٹنے کے لیے اداروں نے بھی اپنی تیاری مکمل کرلی، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار و سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کیا۔

متعلقہ خبریں